42

ایجوکیشن سیکٹر میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع

ایجوکیشن سیکٹر میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار پرنسپل کیڈٹ کالج فتح جنگ کی طرف سے دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق لیکچرار اور پی ٹی آئی/ڈرل انسٹرکٹر کی خالی آسامیاں موجود ہیں۔ ان آسامیوں پر بھرتی کے لیے اعلیٰ تجربہ کار اور تعلیم یافتہ امیدوار سے درخواستیں وصول کی جائے گی۔ بھرتی کامکمل عمل پرنسپل کیڈٹ کالج فتح جنگ کی طرف سے مکمل کیا جائے گا۔ بھرتی ہونے والے لیچکرارکو کیڈٹ کالج فتح جنگ کی طرف سے پرکشش تنخواہ اور بنیادی سہولتیں بھی فراہم کی جائے گی۔

کیڈٹ کالج فتح جنگ میں خالی آسامیوں کی تفصیل:

1۔ لیکچرار

لیکچرار کی خالی آسامیاں مختلف کیٹگری میں خالی ہیں۔ کمیسٹری لیکچرار، اردولیکچرار، مطالعہ پاکستان لیچکرار

تعلیمی قابلیت: لیکچرار کیڈٹ کالج جنگ کی آسامیوں کے لیے ایم اے یا ایم ایس سی تعلیمی قابلیت لازمی ہے

تجربہ :  بطور لیکچرار کی ان آسامیوں کے لیے کم از کم 3 سال کا ایچ ایس ایس سی کی کلاسز کو پڑھانے کا تدریسی تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

لیکچرار کے لیے تنخواہ :  بطور لیکچرار خدمات سرانجام دینے کے لیے کم سے کم تنخواہ چالیس ہزار اور زیادہ سے زیادہ تنخوہ پچاس ہزار دی جائے گی۔

پی ٹی آئی /ڈرل انسٹرکٹر

کیڈٹ کالج کی آسامی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک اور آرمڈ فورسز سے ریٹائرڈ ہونے والے این سی او اور اس کے ساتھ پی ایم اے / ملٹری ٹیننگ کا تجربہ رکھنے افراد کو ترجیح بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔

تنخواہ ڈرل انسٹرکٹر:

اس آسامی کے لیے کیڈٹ کالج کی طرف سے تنخواہ قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

واک ان انٹرویو:

کیڈٹ کالج فتح جنگ کی ان آسامیوں کے لیے انٹرویو کی تاریخ 30 جولائی 2022 ہفتے کے دن صبح کے وقت دس بجے مقرر کی ہے۔ تمام اپلائی کرنے والے امیدوار فتح جنگ کیڈٹ کالج میں اپنی دستاویزات اور اسناد کے ساتھ پہنچ جائے۔

نوٹ:ان خالی آسامیوں کے لیے کیڈٹ کالج فتح جنگ کی طرف سے ٹیسٹ نہیں لیا جائے بلکہ صرف انٹرویو لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں