53

 ویرات کوہلی کو بابر اعظم کا پیغام، یہ وقت بھی گزر جائے گا

مشہوربھارتی کرکٹر کوہلی کافی وقت سےآئوٹ آف فارم ہیں وہ کسی بھی میچ میں پرفارم نہیں کر پارہےاور کوہلی اپنی بیڈ فارم پر خود بھی کافی پریشان ہیں۔ویرات کوہلی اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں اور کوہلی کا حوصلہ بڑھانے والے فین بھی کم نہیں ہیں۔

ویرات کوہلی کی خراب فارم کے باعث ان کو بھارتی ٹیم کا دورائے ویسٹ انڈیز کے سکوڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ 

ویرات کوہلی کے اس مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ  ٹیم کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے لئے پیغام جاری کیا اس پیغام میں کپتان  بابر اعظم نےکوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا

” ہمت کریں، یہ وقت بھی گزر جا ئےگا”

پاکستانی کپتان بابراعظم نے یہ پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا جسے صارفین نے خوب سراہا اور کرکٹرز فین نے بابر اعظم کے اس پیغام پر ان کی دل کھول کر تعریف کی۔

کپتان بابر اعظم کے  اس پیغام پر ویرات کوہلی نے  بھی جوابی پیغام جاری کیا۔

بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے حوصلہ افزائی پر کپتان بابراعظم کا شکریہ ادا کیا

بھارتی کرکٹر نے کپتان بابراعظم کا شکریہ ادا کر تے ہوئے بابر اعظم کے لئے لکھا

،چمکتے رہیں اورآگے بڑھتے رہیں، آپ کے لئے نیک تمنائیں۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ویرات کوہلی کے حوالے سے اس پیغام کو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار بھی اس کی بہت تعریف کی گئی ہے۔

کپتان بابراعظم اور بھرتی کرکٹر ویرات کوہلی کے  حوصلہ افزا پیغامات کے تبادلے سے پاکستان اورانڈیا کے کرکٹرزفین کی خوشی قابل ستائش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں