پاکستان کے اندر تخفیف غربت کے لیے ہر حکومت کی طرف سے غریب لوگوں کے لیے ایسے فلاحی منصوبے شروع کیے جاتے ہیں جس سے تخفیف غربت میں مدد مل سکے۔ تخفیف غربت کے لیے پاکستان میں شروع ہونا والا سب سے بڑا منصوبہ احساس پروگرام ہے ۔ جس میں ایک یا دو لاکھ لوگ نہیں بلکہ 70 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو احساس پروگرام سے مستقل طور پر امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوا اور یہ پروگرام غریب لوگوں کا مشکل وقت میں سہارا بنا۔
اب حکومت کی پاکستان کی طرف سے احساس کفالت پروگرام یعنی کے بےنظیر انکم سپورٹ کے منصوبہ سے 14 ہزار کی امداد دی جارہی ہے اور آنے والے وقت میں مزید اس میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ اس پروگرام کو اب موجودہ حکومت نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ضم کردیا ہے۔ اب کفالت پروگرام بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے۔
اس پروگرام کے پیسے کیسے چیک کرنے ہیں کہ احساس کفالت پروگرام یا بےنظیر پروگرام سے کتنی پیمنٹس دی جارہی ہے اور آپ کا نام اس پروگرام میں شامل ہے یا نہیں یہ سب کچھ آپ خود اس جگہ سے چیک کر سکتے ہیں۔ عوام کے لیے ایک بڑی سہولت دی گی ہے کہ اب ریلیف پیکج بھی حکومت کی طرف سے احساس کفالت پروگرام سے دیا جائے گا۔ یہ ریلیف فنڈ حکومت کی طرف سے مہنگائی ریلیف کے طور پر فراہم کرنے کا کہا گیا۔ یہ ریلیف پیکج ان تمام خاندان والوں کو بھی دیا جائے گا جو احساس کفالت پروگرام یا پھر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی اہل تصور کیے جائیے گئے۔

اس لیے ایسے افراد جو سروے کرواچکے ہیں یا پھر این ایس ای آر کی پرچی بھی آپ کے پاس موجود اور آپ کو کوئی مسیج نہیں ملا تو پھر حکومت کے بنائے گئے پورٹل پر اپنا نام چیک کر لیں ۔ نام چیک کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے۔ وہ یہ ہے کہ آپ نے احساس پروگرام این ایس ای آر کا پورٹل 8171 کو کھول لینا ہے ۔ اس کے بعد اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے اپنانام اس جگہ سے چیک کرنا ہے۔ اہل ہونے کی صورٹ میں 14ہزار کی امداد بھی دی جائے گی۔