ehsaas programs 206

احساس کفالت کارڈ او بےنظیر انکم سپورٹ کارڈ

آج ہم آپ کواحساس کفالت پروگرام اور بےنظیر کارڈ کی بڑی حقیقت سے آگاہ کرنے جارہے ہیں جولوگ یہ سنتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایک کارڈ لوگوں کو دیا جائے گا اور کارڈ کی مدد سے لوگوں کو امداد جاری کی جاے گی یہ امداد حکومت کی طرف سے ہر ماہ دی جائے گی۔اس کی اصل حقیتقت ہے خود جان سکیں گئے۔

احساس کفالت کارڈ پروگرام

 اس پروگرام کے بارے میں بہت زیادہ لوگوں کو انفارمیشن ہوگی کیونکہ سابقہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں احساس پروگرام شروع کیا گیا اس پروگرام سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اپلائی کیا اور اس کے بعد سابقہ وزیراعظم عمران خان نے ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام تخفیف غربت کے منصوبہ کی چیر مین مقرر کیا ۔ اس کے بعد ثانیہ نشتر کی طرف سے جو لوگ غریب تھے ان کو امداد دینے کے لیے ایک معیار اور میرٹ سسٹم مقرر کیا جس کے مطابق جولوگ انتہائی غریب ہونگے ان کو اہل کیا جائے گا اور احساس کفالت پروگرام سے امداد دی جاےگی۔

Benazir Income Support Program

احساس کفالت پروگرام سے امداد دینے کا یہ سلسلہ شروع کیا کہ جو لوگ غریب ہیں ان کو مسلسل اور مستقل طور پراحساس کفالت سے امداد دی جائے۔ امداد دینے کے لیے حکومت کی طرف سے کارڈ دینے کے لیے کام شروع کیا گیا ۔ لیکن احساس کفالت کارڈ نہیں دیا جاسکا۔ اس کے بعد حکومت کیطرف شناختی کارڈ کے ذریعے امداد دینا کا سلسلہ شروع ہوا۔

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ سسٹم

اب موجودہ حکومت نے عوام کو امداد دینے کے لیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نیو سکیم کے تحت احساس کفالت پروگرام کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تبدیل کردیا ہے۔ اب اس جگہ بھی حکومت کی طرف سے بےنظیر کارڈ نہیں دیا جائے گا۔ بلکہ بےنظیر پروگرام کی پیمنٹس اےٹی ایم یا بےنظیر سنٹر سے دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں